گنڈ حسی بٹ میں یوم حسین علیہ السّلام کی تقریب عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

0
0

پیام انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے کیا تھا تقریب کا اہتمام
شافیہ گلفام
سرینگر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گنڈ حسی بٹ سرینگر میں پیام انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے اہتمام سے یوم حسین علیہ السّلام کی تقریب عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی جس میں وادی کے کئی ممتاز قلم کار، ادیب، اور شعرائے کرام نے شرکت کرکے امام عالی مقام علیہ السّلام کو اپنا اپنا نظرانہ عقیدت پیش کیا اور شہدائے کربلا کو یاد کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔تقریب میں ڈاکٹر ظفر حیدری کا ماہنامہ حکیم الامت کے خصوصی شمارے ‘محرم اسپیشل’ اور آغا سید محمد جاوید کاظمی کی کتاب "ناگ راد بٹھ ییٹھ”جس سے سید مہدی حسن نے ترتیب دیا ہے کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی بعد میں حسینی مشاعرے کا بھی اہتمام ہوا اور مشاعرے میں جن شعراءکرام نے شرکت کرکے حضرت امام حسین علیہ السّلام اور ان کے رفقاءکو شایانِ شان خراج پیش کیا ان میں سید اختر حسین منصور، سلیم یوسف، سید اسداللہ صفوی، سید مہدی حسن، غلام حسین حقنواز، شوقین سونمی، سید مصور شاداب، سید رضوان، افشانہ، پروینہ اختر صفدر علی اور گلفام بارجی قابل ذکر ہیں۔اس پرو رونق تقریب میں مقررین نے حضرت امام حسین علیہ السّلام کے مختلف درخشاں پہلوو ¿ں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کے قلبوں کو مستفید کیا۔تقریب میں کالج عملہ کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد جعفر نے پیام انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے سربراہ ملک ظہور مہدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید جتائی ک یہ آرگنائزیشن آنے والے وقت میں بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتی رہے گی جس کے لئے ہمارا دست تعاون ہمیشہ پیش پیش رہےگا۔ انہوں نے شرکاءشعراء، کالج کے طلبہ و طالبات کے علاوہ کالج عملے کا بھی تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کو آرگنائزیشن کی طرف سے اعزازی اسناد نوازا گیا۔واضح رہے کہ قریب کی نظامت کے فرائض پیام انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے سربراہ ملک ظہور مہدی نے انجام دئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا