فوج نے ڈوگریاں پونچھ میں گجر اور بکروالوں کے ساتھ بات چیت کی

0
0

مقامی رہنماو ¿ں اور دیہاتیوں کو ہندوستانی فوج کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کے ساتھ شامل کیا گیا
لازوال ڈیسک
پونچھ ہندوستانی فوج نے 06 اگست 2024 کو گجر اور بکروال برادری کے ساتھ بات چیت کی۔واضح رہے مذکورہ بات چیت کا اہتمام گاو ¿ں ڈوگریاں کے سرپنچ، پنچایت، نمبردار، چوکیدار اور دیگر مقامی لوگوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اس بات چیت کا مقصد مختلف مقامی رہنماو ¿ں اور دیہاتیوں کو ہندوستانی فوج کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کے ساتھ شامل کرنا تھا۔وہیںعوام اور ہندوستانی فوج کے درمیان اعتماد پیدا کرنے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو علاقے میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ بھارتی فوج نے ان کی عمومی خیریت بھی دریافت کی اور مزید کارروائیوں کے لیے ان کی شکایات کا نوٹس لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا