امریکہ میں اقتصادی بحران کاخدشہ،اسٹاک مارکیٹ میں کہرام

0
0

سرمایہ کاروں کو 15 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان
یواین آئی

ممبئی؍؍امریکہ میں اقتصادی بحران کے خبروں کے درمیان جاپان، تائیوان کے بازاروں میں بھونچال آگیا ، کساد بازاری کی آہٹ سے57 سال کی یہ سب سے بڑی گراوٹ بتائی جارہی ہے۔ ان ممالک میں گراوٹ کے اثر ہندوستانی حصص مارکیٹ بھی پڑا اور بی ایس اور این ایس سی اوندھے منہ گرا۔امریکہ میں اقتصادی بحران کے اندیشہ کے بعد ہندوستانی شیئر بازار میں پیر کو اس وقت کہرام مچ گیا جب بامبے اسٹاک ایکسچینج کا30 شیئرز والا سینسیکس1500 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ کے ساتھ80ہزار کے نیچے پہنچ گیا۔ دوسری طرف نیشنل اسٹاک ایکسچینج (نفٹی) کا بھی بْرا حال ہوا جو تقریباً500 پوائنٹس پھسل گیا۔ شیئر بازار میں اس بڑی گراوٹ کے بعد منٹوں میں ہی سرمایہ کاروں کے تقریباً15 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا۔
پیر کے روز ہندوستانی شیئر بازار زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ بی ایس ای سینسیکس1310.47 پوائنٹس یا62.1 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ79671کی سطح پر کھلا جبکہ نفٹی404.40 پوائنٹس یا1.64فیصد گر کر24313.30 پر کھلا۔ بازار کھلنے کے ساتھ ہی جہاں2368 شیئروں میں تیز گراوٹ درج کی گئی وہیں تقریباً442 شیئروں میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ بازار کے دونوں انڈیکس میں یہ شروعاتی گراوٹ کچھ ہی منٹوں میں مزید بڑھ گئی۔ صبح تقریبا ساڑھے نو بجے بجے سینسیکس1585.81 پوائنٹس یا1.96فیصد کی گراوٹ کے ساتھ79396.14کی سطح پر آگیا جبکہ نفٹی499.40 پوائنٹس یا2.02 فیصد پھسل کر24218.30? پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
شیئر بازار میں آئی اس زبردست گراوٹ کی وجہ سے بازار میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جہاں ایک طرف گزشتہ جمعہ کو بازار ٹوٹنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو چار لاکھ کروڑ روپے کا جھٹکا لگا تھا اور وہ اس سے سنبھلے بھی نہیں تھے کہ آج انہیں منٹوں میں ہی15 لاکھ کروڑ روپے کا زبردست نقصان ہو گیا۔جیوجت فائنانشیل سروسز کے پالیسی ساز ڈاکٹر وی کے وجے کمار نے شیئر بازار میں اس گراوٹ کی اہم وجہ امریکی معیشت میں سست روی کے خدشہ کو بتایا ہے۔ واضح ہو کہ امریکہ میں جولائی مہینے میں روزگار پیدا کرنے میں کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح میں4.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا اندیشہ بھی شیئر بازار میں گراوٹ کی اہم وجہ مانی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا