نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے آئندہ 11اگست کو ہونے والے انتخابات میں بورڈ آف ٹرسٹیز کے عہدے کی امیدوار اور معروف وکیل ستیہ صدیقی نے اسلامک کلچرل سنٹر کو ملک کا اہم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی شان کو دوبالا کرنا ہم سب کا فرض ہے
انہوں نے کہا کہ اسلامک کلچرل سنٹر کی پہچان صرف ہندوستان میں ہی نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں اس کی شناخت ہے بیرون ملک سے آنے والے سرکردہ افراد،وزراء اور سربراہان حکومت اسلامک سنٹر میں آکر اپنی موجودگی درج کراتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بہت اہم بات ہے کہ ہم لوگوں نے ذاتی مفاد کے پس منظر میں اس کی اہمیت کو نہیں سمجھا اور نہ ہی سنٹر کی اہمیت کا کوئی خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اس کی شان، وقار اور اس کے احترام کے لئے کام کریں تاکہ یہ ادارہ قوم کے لئے مفید بن سکے اور اراکین کے ساتھ عام لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ اسی وقت ممکن ہے جب اراکین ذاتی اغراض کو پس پشت ڈال کر کام کرنے والے اور پرخلوص عہدیدارا ن کا انتخاب کریں گے۔
محترمہ ستیہ صدیقی نے کہا کہ وہ اسلامک سنٹر کے اراکین کے وقار اور احترام کے بھی کام کریں گی تاکہ اراکین دل وجان سے سنٹر سے منسلک ہوسکیں اور اس کی ترقی کے لئے کام کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر سنٹر کو مفاد پرستوں سے چنگل سے بچانا وقت کی ضرورت ہے اور یہ کام سنٹر کے اراکین کو اچھے لوگوں کو ووٹ دے کر کرنا ہوگا۔
د کو آگے بڑھاتے ہیں تو یہ بہت بڑا کام ہوگا اور سماج میں اتحاد پیدا ہوگا اور ملک کی بے تحاشہ ترقی ہوگی۔
واضح رہے کہ محترمہ ستیہ صدیقی سپریم کورٹ کے معروف وکیل سرفراز احمد صدیقی کی اہلیہ ہیں، محترمہ صدیقی سپریم کورٹ بار ایسیوسی ایشن کی لائف ممبر ہیں، دہلی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکن ہیں، نئی دہلی بار ایسوسی ایشن کی بھی رکن ہیں، سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل بار (پرنسپل بینچ) کی رکن کے ساتھ صفدر جنگ کلب کی بھی رکن ہیں۔اس کے علاوہ ریاستی حکومتوں، ناردن ریلوے کی وکیل کے علاوہ مرکزی حکومت کے مختلف شعبوں کی وکیل رہ چکی ہیں اور انہیں کا م کرنے کا تجربہ ہے۔