ایران اور سلووینیا نے فون پر حماس کے سربراہ کے قتل پر تبادلہ خیال کیا

0
239

تہران، 05 اگست (یو این آئی) ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ لی باقری اور سلووینیا کی وزیر خارجہ تانجا فاجون نے اتوار کو حماس پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل پر تبادلہ خیال کیا مسٹر باقری نے فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ ایران بلاشبہ اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اپنے "جائز اور موروثی” حق کا استعمال کرے گا  اسرائیل کے "جارحانہ اقدامات” کے خلاف ایران خطے میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے قدم اٹھائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، علی باقری نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن، استحکام اور سکون کو برقرار رکھنے میں ایران کے کردار کی اہمیت اور غزہ میں اسرائیل کی طرف سے "نسل کشی” اور اس کے "غیر قانونی” اقدامات کو روکنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا