گنگا نگر؍؍راجستھان میں ضلع گنگانگر کے سادل شھر تھانہ علاقہ میں کل رات ایک شخص نے اپنی دو بیٹیوں کی گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ علاقہ کے علی پورہ گاؤں میں رات میں ھنومان داس نے اپنی بیٹیوں رمندیپ (20) اور امندیپ (18) کو گولي مار دی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئیں۔ دونوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں دونوں کی موت ہو گئی۔ بعد میں اس نے خود بھی گولی مار لی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔پولیس نے پہلی نظرمیں قتل اور خود کشی کو اقتصادی تنگی قرار دیا ہے ۔ متوفی کی بڑی بیٹی بی ایڈ کر رہی تھی جبکہ چھوٹی اسکول میں پڑھتی تھی۔