ایس ٹی ایف نے بستی کے طلبا لیڈر کبیر کے قاتل کو کیا گرفتار

0
0

لکھنٔو؍؍اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (اے ٹی ایف) نے بستی کے مشہور طلبا لیڈر کبیر تیواری کے قتل معاملے میں شامل اور مطلوب 25 ہزار کے انعامی ملزم ابھیجیت سنگھ کو لکھنٔو کے آشیانہ علاقے سے گرفتار کرلیا۔ایس ٹی ایف کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو نارائن نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ 9 اکتوبر کو بستی کیں اے پی این کالج کے طلبا لیڈر کبیر تیواری کو گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے اہم ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ایس ٹی ایف کو معمور کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی ایف کو سنیچر کے روز اطلاع ملی تھی کہ بستی کے طلبا لیڈر کبیر تیواری کے قتل کا ملزم ابھیجیت سنگھ اپنے کسی ساتھی سے ملنے کے لئے لکھنٔو میں بجلی پاسی قلعہ کے نزدیک چوراہے پر آنے والا ہے ۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف کی ٹیم نے اس مقام پر پہنچ کر ضروری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ قتل کے ملزم ابھیجیت کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد پکڑے گئے قاتلوں کو آشیانہ تھانے لے جایا گیا۔ مقامی پولیس مزید کارروائی کررہی ہے ۔ ابھیجیت کے خلاف قتل سے متعلق سات معاملے درج ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا