ترال میں پانچ سالہ بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

0
0

سری نگر،4 اگست(یو این آئی) جنوبی ضلع پلوامہ کے ڈاڈہ سرہ ترال میں پانچ سالہ بچی کرنٹ لگنے سے از جان ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق اتوار بعد دوپہر ترال کے راتھر پورہ ڈاڈہ سرہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب پانچ سالہ بچی جس کی شناخت زینت بلال دختر بلال احمد راتھر کے بطور ہوئی ہے رہائشی مکان کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران بجلی لائن چھونے سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
اہل خانہ نے کمسن بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا