نئی دہلی، 4 اگست (یو این آئی) راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ کسن راؤ باگڑے نے اتوار کی صبح یہاں راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بعد میں مسٹر باگڑے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی وجے گھاٹ پر بنی ’سدیو اٹل‘ سمادھی پر پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔