معیاری طبی سہولیات کے میدان میں ڈاکٹرسلیم چوہدری کاایک اورانقلابی قدم

0
0

 

معیاری طبی سہولیات کے میدان میں ڈاکٹرسلیم چوہدری کاایک اورانقلابی قدم
ڈاکٹرمسعودچودھری کے ہاتھوں سنجواں بٹھنڈی میں’راحت ہسپتال‘کاشاندار افتتاح،غریبوں کیلئے سستاعلاج
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں میں صحت سہولیات کی بہتری کی سمت میں اُس وقت بڑی پیش رفت سامنے آئی جب بٹھنڈی ملک مارکیٹ میں نجی شفاخانہ’’راحت ہسپتال‘‘Rahat Hospital کاافتتاح سابق ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل پولیس جموں وکشمیر اورسابق وائس چانسلرباباغلام بادشاہ یونیورسٹی راجوری ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری کے ہاتھوں ہوا۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری نے کہاکہ لوگوں کے طرزِ زندگی میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے عام انسان کی صحت متاثرہورہی ہے اورتندرستی اورصحت کویقینی بنانے کیلئے وقتاً فوقتاً ماہرڈاکٹروں سے جانچ کرواناوقت کی ضرورت بن چکی ہے ۔انہوں نے راحت ہسپتال کی انتظامییہ کوجموں میں لوگوں کوبہترصحت خدمات مہیاکرانے کیلئے کی گئی کوششوں کوسراہااورتوقع کی کہ راحت ہسپتال سے لوگوں کوعلاج ومعالجہ کی بہتر سہولیات مہیاہوں گی۔اس موقعہ پرمنتظمین نے کہاکہ راحت ہسپتال میں لیپروسرجری ، یورولوجی سرجری ،گائیناکالوجی اوراوبسٹیٹک (امراض زنانہ) ،گیسٹرالوجی ،کارڈیالوجی ،چیسٹ فزیشن ، نیورو فزیشن وغیرہ مریضوں کومہیاکروائی جائیں گی۔ہسپتال کاپتہ بٹھنڈی ملک مارکیٹ ،نزد چراغ پبلک سکول جموں ہے ۔اس موقعہ پرمقررین نے بھی خیالات کااظہارکرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ راحت ہسپتال کا افتتاح جموں میں لوگوں کوبہترصحت سہولیات مہیاکروانے کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔اس دوران راحت ہسپتال کی افتتاحی تقریب میںحمیدچوہدری،حاجی محمد حسین سابق ایم ایل سی، ایڈوکیٹ شاہ محمد کے علاوہ معزز شخصیات، مقامی لوگوں کی بھاری تعداد موجودتھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا