مدھے پورہ، 03 اگست (یو این آئی) بہار میں مادھے پورہ ضلع کے بہاری گنج تھانہ علاقے میں زمین کے تنازعہ پر ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔
پولس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ وجے سنگھ کا سریندر پال اور سکندر پال کے ساتھ کٹھوٹیا گاؤں میں زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ دو دن پہلے سریندر پال، سکندر پال اور کئی دوسرے لوگوں نے وجے سنگھ کو زمین کے تنازع پر لاٹھیوں اور سلاخوں سے پیٹ کر زخمی کر دیا تھا۔ وجے سنگھ کو تشویشناک حالت میں مقامی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے جنائک کرپوری ٹھاکر میڈیکل کالج اسپتال ریفر کر دیا، جہاں علاج کے دوران آج اس کی موت ہو گئی۔
معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔