ڈی جی بی ایس ایف کا دورہ جموں، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

0
0

جموں،2 اگست(یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وائی بی کھورانیہ نے بین الاقوامی سرحد کی تازہ ترین صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
اس دوران بی ایس ایف جموں کے آئی جی ڈی کے بورا اور دیگر سینئروں افسروں نے ڈی جی کے ساتھ موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران آئی جی بی ایس ایف جموں نے موصوف ڈی جی بی ایس ایف کو سرحدی سیکورٹی کے اہم پہلوﺅں کے متعلق جانکاری فراہم کی۔
بی ایس ایف جموں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘بی ایس ایف کے سپیشل ڈی جی نے بین الاقوامی سرحد پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکورٹی صورتحال کا بچشم جائزہ لیا۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ دورے کے دوران ڈی جی بی ایس ایف کو فیلڈ کمانڈروں نے آپریشنل پہلوﺅں کے بارے میں بریفنگ دی۔
وائی بی کھورانیہ نے اس موقع پر فوجی جوانوں کی لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی سراہنا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا