جموئی میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون کی موت

0
0

جموئی، 02 اگست (یو این آئی) بہار کے جموئی ضلع کے کھیرا بلاک میں جمعہ کی صبح آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جھلس کر ہلاک ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دھرم پور گاؤں کے رہنے والے طوفانی رام کی بیوی پنکی دیوی (35) گھر کے پاس کھڑی تھی،تبھی آسمانی بجلی گرگئی۔ اس واقعہ میں پنکی دیوی جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جموئی صدر اسپتال بھیج دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا