ہم، مذموم عزائم کو کامیابی کی، مہلت نہیں دیں گے: ترکیہ

0
217

انقرہ، یکم اگست (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ” ہم، علاقے کو خون کا دریا بنانے کے خواہش مندوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیابی کی، مہلت نہیں دیں گے”۔
صدر رجب طیب ایردوان اور اعلیٰ عسکری شوریٰ کے اراکین نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں اجلاس سے قبل عظیم لیڈر مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی۔
صدر ایردوان نے اتاترک کی قبر پر پھول چڑھائے ، اس کے بعد احتراماً خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔
صدر ایردوان نے مزارِ اتاترک کے یادگاری رجسٹر میں دستخط کئے اور اپنے خیالات رقم کئے ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "دنیا میں غیر یقینی کیفیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ایسے نزاعی دور میں کہ جب ہمارے جغرافیے میں جھڑپیں زور پکڑ گئی اور سیاسی قاتلانہ حملے کئے جا رہے ہیں ترکیہ علاقے میں بطور امن و استحکام کی علامت کے مرکزِ نگاہ بن گیا ہے۔ ہم، حالیہ دنوں میں دوبارہ سے بھڑکتے توسیعی عزائم کے مقابل، ہر طرح کی تدابیر اختیار کر کے اپنے وطن، ملّت، حکومت اور ملّی مفادات کا بھرپور دفاع کر رہے ہیں۔ ہم علاقے کو خون کا دریا بنانے کے خواہش مندوں کو ان مذموم عزائم میں کامیابی کا موقع نہیں دیں گے۔ ہم اپنے شہریوں کے لئے ہی نہیں اپنے دوستوں کے لئے بھی اعتبار و بھروسے کی علامت بنے رہیں گے”۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا