کشمیر میں معیاری مقامی فلمیں بنائی جا رہی ہیں: مدھر بھنڈارکر

0
0

سری نگر، یکم اگست (یو این آئی) معروف بالی ووڈ ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اعلیٰ معیار کی مقامی فلمیں بنائی جا رہی ہیں اور یہاں کے ادا کاروں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں جے کے فلم کنکلیو کا انعقاد کرکے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔
موصوف ڈائریکٹر جو اس کنکلیو میں حصہ لے رہے ہیں ، نے یہاں جمعرات کو میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘میں نے کئی مقامی فلمیں دیکھی جو کمال کی ہیں اور یہاں کے ادا کاروں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے’۔
انہوں نے کہا یہاں کشمیر میں بالی ووڈ اور سوتھ کی فلموں کی شوٹنگ ہو رہی ہے جس سے یہاں کے مقامی ادا کاروں کو کام ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے جو یہاں جے کے فلم کنکلیو منعقد کرنے کا قدم اٹھایا ہے یہ ایک بہترین قدم ہے جس سے ملک بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ کشمیر کھلا ہے۔
مسٹر بھنڈراکر نے بتایا کہ اس کنکلیو کے لئے میں انتظامیہ اور لوگوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح یہاں 60، 70 یا 80 کی دہائیوں میں فلموں کی شوٹنگ ہوتی تھی وہ دور دربارہ زندہ ہوجائے’۔
ان کا کہنا تھا: ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر میں شعبہ سیاحت کو فروغ ملے اور یہاں کے مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگا ملے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا