شافیہ گلفام
سرینگرسرینگر کے ٹائیگورہال میں وومید کلچرل گروپ کے اہتمام 3 روزہ پگاہ تھیٹر فیسٹول تیسرا ایڈیشن جاری ہے۔ فیسٹول کے دوسرے روز دی ریفلیکشن گروپ ٹی آر جی سے وابستہ فنکاروں نے رویندر شرما کی ہدایت میں مزاحیہ اردو اسٹیج ڈرامہ’چٹا سنگھ’حاضرین کے سامنے پیش کرکے ان سے خوب داد حاصل کی۔ فرٹز کارنیتھس کی انگریزی کہانی دی ریفنڈ سے اخذ کردہ یہ مزاحیہ کہانی چٹا سنگھ کی نظروں سے زندگی کے ان مضحکہ خیز باتوں پر روشنی ڈالتی ہے جو بے روزگاری اور اپنی صلاحیتوں کی کمی کی وجہ سے دوچار ہے۔ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں جن میں رویندر شرما، روہت بینس، ہیتندر سنگھ۔ کماری پوجا۔ فرحت سلیم۔ آکاش کٹوچ اور گورو سنگھ منہاس قابل ذکر ہیں کی اداکاری کو ڈرامہ شائقین نے خوب سراہا۔ڈرامہ کے پس منظر میں جن دیگر فنکاروں نے کام کیا ان میں گوتم کمار، رادھیکا شرما، ونے، کماکشے اور ردھیما کلسی قابل ذکر ہیں۔ فیسٹول ڈائریکٹر اور وومید گروپ کے سربراہ روہت بٹ نے فیسٹول میں شرکت کرنے والے تھیٹر گروپوں اور مقامی تھیٹر فنکاروں کے علاوہ تھیٹر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔فیسٹول کے دوسرے روز معروف فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار مشتاق علی احمد خان،معروف بالی ووڈ اداکار میر سرور،محمد یوسف شاہین اور شاہجہاں بگھت کے علاوہ مقامی تھیٹر فنکاروں اور تھیٹر شائقین کی خاصی تعداد ٹائیگورہال میں موجود تھی۔