راہل اورپرینکا نے مسلسل بارش کی وجہ سے وائیناڈ کا دورہ منسوخ کر دیا

0
0

وائیناڈ، 31 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مسلسل بارش اور خراب موسم کی وجہ سے کیرالہ کے وائیناڈکے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ منسوخ کردیا۔
مسٹر گاندھی اور محترمہ واڈرا بدھ کی صبح لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے والے تھے۔ مسٹر گاندھی نے منگل کی دیر رات ایکس پر بتایا کہا، "محترمہ پرینکا اور میں کل وائیناڈجانے والے تھے تاکہ لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں اور حالات کا جائزہ لیں۔ "مسلسل بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ہمیں حکام نے مطلع کیا ہے کہ ہم دورہ نہیں کر سکتے ۔” انہوں نے کہا، ”میں وائیناڈکے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم جلد از جلد دورہ کریں گے۔ "اس دوران، ہم صورت حال پر قریب سے نظر رکھ رہے ہیں اور تمام ضروری مدد فراہم کریں گے۔” انہوں نے کہا، ’’ہماری ہمدردی اس مشکل وقت میں وائیناڈکے لوگوں کے ساتھ ہے۔
دریں اثنا، محترمہ واڈرا نے کہا، "وائناڈ کے میرے بھائیو اور بہنو، اگرچہ ہم کل وائیناڈنہیں آسکتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہمارا دل آپ کے ساتھ ہےاور ہم آپ سب کے لیے دعاگو ہیں۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا