راج ناتھ سنگھ اور فوجی سربراہ کے درمیان سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
0

لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں پل پل جانکاری فراہم کی جائے :وزیر دفاع
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ہندو پاک افواج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر شدید شلنگ کے بیچ مرکزی وزیر دفاع نے فوجی چیف کے ساتھ بات کی جس دوران سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر دفاع نے فوجی چیف کو بتایا کہ سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں اُنہیں ہر گھنٹے جانکاری فراہم کی جائے ۔ لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری اور ہلاکتو ں کے بعد مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوجی چیف لفٹنٹ جنرل بپن راوت کے ساتھ بات کی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیر دفاع اور فوجی چیف کے درمیان آدھے گھنٹے تک بات چیت جاری رہی جس دوران فوجی سربراہ نے راج ناتھ سنگھ کو بتایاکہ لائن آف کنٹرول پر تعینات افواج پاکستان کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق فوجی سربراہ نے وزیر دفاع کو بتایا کہ درمیانی رات کو پاکستانی رینجرس نے ٹنگڈار ، ٹیٹوال اور کرناہ سیکٹروں میں گولہ باری کی جس دوران دو فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے۔ فوجی چیف کے مطابق بھارتی فوج نے بھی پوزیشن سنبھال کر سخت جواب دیا جس دوران اُس پار کشمیر میں عسکریت پسندوں کے پانچ لانچنگ پیڈ تباہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فوجی چیف نے وزیر دفاع کو بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر پوری طرح سے تیار ہیں ۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے فوجی سربراہ کو بتایا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں وہ پل پل جانکاری فراہم کرئے۔ وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دینے کی ضرورت ہے کیونکہ گولہ باری کی آڑ میں ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ وزیر دفاع نے فوجی چیف کو بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کےفاع کے مطابق پاکستان کی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دینے کی ضرورت ہے کیونکہ گولہ باری کی آڑ میں ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ وزیر دفاع نے فوجی چیف کو بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا