کہامودی حکومت کچھ بھی تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ نیشنل یوتھ لیڈر این سی پی (ایس پی) اورسماجی کارکن انجینئر رشی کلم نے ایک بیان میں کہا کہ اگر بی جے پی اور آر ایس ایس کو ایسا کرنے کا موقع ملا تو مل کر ہندوستان کو ایک آمرانہ ریاست میں تبدیل کر دیں گے۔ رشی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر اپنے کردار میں ناکام رہے ہیں جبکہ وہ ایک عظیم اور اہم جمہوریت کے وزیر اعظم ہیں۔ مرکز پر تنقید کرتے ہوئے، کلم نے مزید کہاکہ مودی حکومت کچھ بھی تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ کلم نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ مذہب کی بنیاد پر ملک کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ کسی کے حقوق نہیں چھین سکتے۔ کلم نے بی جے پی رہنماؤں کو خبردار کیا اس ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہ کیا جائے، ورنہ ملک کی بقاء مشکل ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام کو تقسیم کرنے کی بجائے ملک کو متحد کرنے کی بات کرنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنی کرسی سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اوراس طرح مودی تباہی کی کوشش کر رہے ہیں۔