مرکزنالج سٹی میں واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام

0
0

پانی انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے،جس کے بغیر زندگی نا ممکن ہے
کالی کٹ(عبدالکریم امجدی)
پانی انسانی زندگی کے لئے جزء لاینفک کی حیثیت رکھتا ہے،یہ انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو ہم تمام جانداروں کو عطا کی گیا ہے۔مرکز نالج سٹی جہاں تعلیم،رہائش،صحت،تجارت کی آماجگاہ ہے وہیں نئے پروجیکٹ کے تحت واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام کرنے جارہا ہے۔اس کے لئے آبی تحقیقی ادارہ قائم کیا جائے گا جو خطہ میں پانی کے پائیدار انتظام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انسٹی ٹیوٹ کا قیام ایک باہمی تعاون کی کوشش ہوگی۔ جس میں معروف فن لینڈ کے تحقیقی ادارے اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جو اسٹاک ہوم سوئزر لینڈ میں واقع ہے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر نالج سٹی ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کے مطابق واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا مقصد واٹر ٹریٹمنٹ،زیر زمین پانی کے تحفظ پر خاص توجہ کے ساتھ پانی کے استعمال اور انتظام کے بارے میں گہرائی سے مطالعہ کرنا ہے۔یہ ہدف اقوام متحدہ کا ہے کہ سب کے لئے صاف پانی اور صاف وستھرائی کو یقینی بنانا ہے۔  نالج سٹ چیف ایگزیٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام نے کہاکہ واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو زیادہ موثر بنانے کے لئے ہائیڈروجن سے چلنے والے پانی کی فزیلٹی اسڈیز کی جائے گی۔مرکزنالج سٹی کے چیف ایگزیکیٹوآفیسر ڈاکٹر عبدالسلام نے فائن لینڈکے وزارت برائے خارجہ امور محکمہ آبی ترقی کے سینئر مشیر جوکا الوماودیگر اہم شخصیات سے مشاورتی میٹنگ کی اور پانی کے متعلق کئی اہم گوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ مرکز نالج سٹی نے پہلے ہی سالانہ 50ملین لیٹر بارش کے پانی کو ذخیرہ کرکے اور 760000لیٹر کی روز آنہ کھپت 75فیصدپانی کو دوبارہ استعمال کے قابل بناکر پائیدار ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔ڈکٹر عبدالسلام نے اُمید جتائی ہے کہ واٹر انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کیلئے شہر کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔  

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا