کرگل وجے دیوس: منوج سنہا کا بہادر جوانوں کو خراج عقیدت

0
0

سری نگر، 26 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کرگل وجے دیوس کی 25 ویں برسی کے موقع پر مادر وطن کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بتادیں کہ 26 جولائی کو سال 1999 میں کرگل میں پاکستانی فوج پر ہندوستانی فوج کی فتح کو کرگل وجے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘کرگل وجے دیوس کی 25 ویں برسی کے موقع پر میں فوج کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے "آپریشن وجے” میں ہندوستان کی فتح کے دوران مادر وطن کی خدمت میں اعلیٰ ترین قربانیاں پیش کیں’۔
سال 1999 میں پاکستانی فوج اور مختلف تنظیموں کے ملی ٹنٹوں نے دراس سے بٹالک تک لائن آف کنٹرول پر کئی چوٹیوں پر قبضہ کیا تھا۔
بعد ازاں ہندوستانی فوج نے فضائی فوج کی مدد سے پاکستانی فوج اور در اندزوں کو پیچھے دھکیل دیا تھا اور تین ماہ کی جنگ کے بعد ان چوٹیوں پر واپس اپنا قبضہ جمایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا