فلپائن میں صدر جمہوریۂ ہند نے ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

0
0

ئی دہلی،20 اکتوبر(یو این آئی) صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج( 20 اکتوبر 2019) منیلا میں فلپائن میں ہندوستان کے سفیر جناب جے دیپ مجمدار کے ذریعے دیئے گئے ہندوستانی برادری کے استقبالیے میں شرکت کی۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ فلپائن میں ہندوستانی برادری کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں سے دوستی کا ایک مضبوط رابطہ ہے۔ ہند نژاد لوگوں کی تعداد میں گذشتہ چند برسوں میں یہاں پر بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ وہ سبھی فلپائن کی معیشت اور معاشرے کے فروغ میں تعاون کر رہے ہیں اور فلپائن میں ہندوستان اور ہندوستانیوں کی امیج کو بہتر بنا رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کرنے کی ہماری کوشش میں ہمیں ہند نژاد لوگوں کی حمایت اور مدد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اختراع، سرمایہ کاری، تحقیق اور تعلیم کے شعبوں میں آج ہندوستان میں جو مواقع ان کے لیے دستیاب ہیں ان کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے بڑے اقدامات، مثلاً میک ان انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اسکل انڈیا، گنگا کی صفائی کا پروجیکٹ، سووچھ بھارت مشن، اسمارٹ سٹی اور جل جیون مشن میں ان کی شرکت کی ضرورت ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا