انوراگ گپتا جھارکھنڈ کے انچارج پولس ڈائریکٹر جنرل مقرر

0
0

رانچی، 26 جولائی (یو این آئی) جھارکھنڈ کے سینئر آئی پی ایس آفیسر انوراگ گپتا کو ریاست کا ڈائریکٹر جنرل آف پولس انچارج بنایا گیا ہے۔
اس سے متعلق نوٹیفکیشن جیل اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے۔ پولس کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ہی مسٹر گپتا سی آئی ڈی اور اے سی بی کے ڈی جی کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
دوسری جانب ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر تعینات اجے کمار سنگھ کا تبادلہ کر کے جھارکھنڈ پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر کیا گیا ہے، جبکہ پولس ہاؤسنگ کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر پرشانت سنگھ کو کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنیکل سروسز، رانچی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا