سی بی سی کی جانب سے بی این ایس اور سی ایس ایس پر ساوجیاں (پونچھ) میں آگاہی لیکچر کا انعقاد

0
0

ماہرین کے لیکچرز، ثقافتی پروگرام، اوپن کوئز، نیو انڈیا میگزین کی تقسیم اور ڈرائنگ مقابلہ جیسی سرگرمیاں ہوئیں منعقد
لازوال ڈیسک
پونچھبھارتیہ نیائے سمہتا-2023 (بی این ایس -23)، ایک بھارت شریشٹھ بھارت اور مشن لائف وغیرہ پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن پونچھ نے کیا۔واضح رہے یہ پروگرام گورنمنٹ گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول ساوجیاں منڈی پونچھ میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل ہائر اسکنڈری اسکول ساوجیاںانور خان، ،سندیپ شرما، فاریسٹ بلاک آفیسر، سوشانت سنگھ سمبیال، چوکی آفیسرساوجیاں، جی ایچ ایس ایس ساوجیاں کے فیکلٹی اور طلبائ، جی ایچ ایس گاگڑیاں، جی جی ایم ایس ساوجیاں، جی ایم ایس چاپڑیاں، جی ایم ایس میدان، سی بی سی پونچھ کے افسران اور اہلکار نے شمولیت کی۔وہیں ماہرین کے لیکچرز، ثقافتی پروگرام، اوپن کوئز، نیو انڈیا میگزین کی تقسیم اور ڈرائنگ مقابلہ اس دن کے اہم پرکشش مقامات تھے۔
اس موقع پرپرنسپل جی ایچ ایس ایس ساوجیاںانور خان نے کہا کہ حکومت ہند کی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں اس قسم کے بیداری پروگراموں کو وقفے وقفے سے منعقد کیا جانا چاہئے تاکہ عام لوگوں کو خاص طور پر ساوجیاں جیسے دور دراز کے سرحدی علاقوں میں ان اسکیموں کے فوائد کے بارے میں معلوم ہوسکے۔انور نے مزید کہا کہ سی بی سی کی جانب سے ساوجیاں میں منعقدہ پروگرام علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے اور اس کی افادیت کثیر جہتی اور اس علاقے کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
اس موقع پروجے مٹو، فیلڈ آفیسر، سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، پونچھ نے کہا، حکومت اپنی مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں اور پروگراموں اور غریبوں کی حامی اسکیموں کے ذریعے ملک میں غریبوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے اور حکومت کی ان اسکیموںنے ملک میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔وہیںسندیپ شرما، جے کے فاریسٹ بلاک آفیسر نے مشن لائف کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بات کی اور سامعین کو نیشنل فارسٹیشن پروگرام، نیشنل مشن فار گرین انڈیا، فاریسٹ فائر پریوینشن اینڈ منیجمنٹ اسکیم، محکمہ جنگلات کے تحت کمپنسٹری فاریسٹیشن فنڈ مینجمنٹ اور پلاننگ اتھارٹی کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پرفارسی کے لیکچررعمران خان نے حکومت ہند کی ایک بھارت شریشٹھ بھارت اسکیم کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تنوع کا ملک ہے۔ ہندوستان میں مختلف مذاہب، ذاتیں، رنگ، زبانیں، تہوار، پکوان، لباس، ثقافت وغیرہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کا اعلان عزت مآب وزیر اعظم سری نریندر مودی نے 31 اکتوبر 2015 کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے دوران کیا تھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ مختلف ثقافتوں کے لوگوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور بندھن کو بڑھانے کے لیے ملک میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کے درمیان مشغولیت، اس طرح ہندوستان کے مضبوط اتحاد اور سالمیت کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
اس دوران سوشانت سنگھ ایس آئی محکمہ پولیس نے بی این ایس-2023 پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ تین نئے فوجداری قوانین – بھارتیہ نیائے سنہتا، بھارتیہ ناگرک سرکشاسنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم، 2023 فوجداری انصاف کے نظام کو مزید قابل رسائی، جوابدہ، قابل اعتبار اور انصاف پر مبنی بنانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے ہندوستانی حکومت کی طرف سے کی گئی ترامیم اور افادیت کی وضاحت کی۔تاہم پروگرام کی نظامت محترمہ ناہیدہ اقبال خان نے کی ۔وہیں وجے مٹو، سی بی سی پونچھ کے ذریعہ اوپن کوئز کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ایس ایس اور کرنٹ افیئرز سے متعلق سوالات پوچھے گئے اور اس میں حصہ لینے والے اسکولوں سے یکساں فعال شرکت کی۔اس تقریب کے دوران ایک ڈرائنگ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں 30 طالبات نے حصہ لیا ۔وہیں جی ایچ ایس ایس ساوجیاں کے کلسٹر سکولوں کے طلباءنے دلکش ثقافتی اشیاءپیش کیں۔ دریں اثناءتھیم پر مبنی ثقافتی پروگرام کو میسرز سرسوتی سنگیت ودیالے، پونچھ کے فنکاروں نے پیش کیا، جو سی بی سی جموں وکشمیرکا ایک پرائیویٹ رجسٹرڈ گروپ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا