اسلام آباد، 25 جولائی(یواین آئی) کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا جس سے کار سوار جاں بحق ہوگیا، پل کو ٹریفک حادثے کے باعث بند کردیا گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر گاڑی پر گرگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹینکر میں مٹی کا تیل ہے، حادثہ ٹینکر کا انجن الگ ہونے کی وجہ سے ہوا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 گھنٹے بعد کرین کی مدد سے آئل ٹینکر کو اوپر اٹھاکر گاڑی کو نکالا گیا، کار میں موجود شخص کی لاش بھی نکال لی گئی۔