بجٹ میں سی جی ٹی میں اضافہ کا بازار پر اثر، سینسیکس-نفٹی میں گراوٹ

0
0

لازوال ڈیسک

ممبئی ؍؍عالمی منڈی میں گراوٹ کے درمیان مقامی سطح پر رواں مالی سال کے بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس میں اضافے سے مایوس سرمایہ کاروں کی فروخت کا اثر آج بھی اسٹاک مارکیٹ پر رہا جس کی وجہ سے دونوں معیاری انڈیکس سینسیکس اور نفٹی مسلسل چوتھے دن گراوٹ پر بند ہوئے۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 280.16 پوائنٹس گر کر 80,148.88 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 65.55 پوائنٹس کی کمی سے 24,413.50 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں زبردست خریداری ہوئی جس سے مارکیٹ مزید گرنے سے بچ گئی۔ اس عرصے کے دوران مڈ کیپ 0.68 فیصد چھلانگ لگا کر 46,819.96 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.91 فیصد چھلانگ لگا کر 53,832.46 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 4008 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1094 میں گراوٹ اور 2802 میں تیزی رہی جبکہ 112 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 30 کمپنیوں میں فروخت ہوئی جبکہ 20 میں خریداری ہوئی۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے منگل کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2024-25 کے لیے مودی حکومت کا عام بجٹ 3.0 پیش کیا، جس میں انہوں نے کیپٹل گین پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کی۔ خاص طور پر بجٹ میں ایکویٹی پر لانگ ٹرم کیپٹل گینز (ایل اے ٹی سی جی) ٹیکس کو 10 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کرنے اور ایکویٹی پر شارٹ ٹرم کیپٹل گینز (ایس ٹی سی جی) ٹیکس کو 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
سرمایہ کاروں کو دوسرے دن بھی بجٹ کی یہ تجویز پسند نہیں آئی۔ اس کے نتیجے میں بی ایس ای کے چار گروپوں میں فروخت ہوئی جبکہ باقی میں خریداری۔ اس عرصے کے دوران ایف ایم سی جی کے حصص میں 0.23 فیصد، فائنانشیل سروسز میں 0.24 فیصد، آٹو 0.16 فیصد اور بینکنگ گروپ کے حصص میں 0.96 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ سی ڈی 0.89، انرجی 1.60، ہیلتھ کیئر 0.92، ٹیلی کام 1.24، یوٹیلٹیز 1.24، کنزیومر ڈیوربلز 1.07، آئل اینڈ گیس 1.69، پاور 1.24، ریئلٹی 0.74 اور سروسز گروپ کے حصص میں 0.66 فیصد اضافہ ہوا۔بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.23، جرمنی کا ڈیکس 0.75، جاپان کا نکئی 1.11، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.91 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.46 فیصد گر گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا