جموں وکشمیر بجٹ ہماری مجموعی ترقی پر مرکوز ہے: منوج سنہا

0
0

یہ بجٹ وکست بھارت کی مضبوط بنیاد کے ساتھ ساتھ وکست جموں و کشمیر کی بھی مضبوط بنیاد رکھے گا
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا جموں وکشمیر بجٹ ہماری مجموعی ترقی پر مرکوز ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تمام طبقوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے موصوف لیفتیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: ‘میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا مشکور ہوں، کل ملک کے پارلیمنٹ میں تاریخی بجٹ پیش کیا گیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ بجٹ وکست بھارت کی مضبوط بنیاد کے ساتھ ساتھ وکست جموں و کشمیر کی بھی مضبوط بنیاد رکھے گا’۔منوج سنہا نے کہا کہ اس بجٹ میں نوجوان، خواتین، غریب اور کسان، یہ چار طبقے فوکس رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘کسانوں کی آمدنی کیسے بڑھے، نوجوانوں کو کیسے زیادہ سے زیادہ روزگار ملے اور ناری شکتی کیسے مزید مضبوط ہوجائے اس پر خاص فوکس کیا گیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر بجٹ، جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی پر مرکوز ہے۔ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ‘کچھ لوگوں کو امن ہضم نہیں ہو رہا ہے ان کو جواب دیا جا رہا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘مجھے لگتا ہے کچھ مہینوں میں صورتحال پھر نارمل ہوگی’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا