بین ریاستی منشیات سپلائی کرنے والا گرفتار
16.82 گرام ہیروئن اور 613000 روپےضبط
راکیش چودھری
سانبہ منشیات کے سمگلروںاورسپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، آپریشن سنجیوانی کے تحت پولیس نے ایک بدنام زمانہ بین ریاستی منشیات سپلائی کرنے والے کو تقریباً 16.82 گرام ہیروئن اور چھ لاکھ تیرہ ہزار روپے (6,13,000 روپے) منشیات کی رقم کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔پولیس سٹیشن وجئے پور کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس وجئے پور کی سربراہی میں 17 میل وجئے پور پر خصوصی ناکے کے دوران جموں کی طرف سے آنے والی ایک سوئفٹ کار کو چیکنگ کے لیے روکنے کا اشارہ کیا۔ لیکن پولیس پارٹی کو دیکھ کر گاڑی کے ڈرائیور نے رفتار تیز کر دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ الرٹ پولیس نے کامیابی سے گاڑی کا پیچھا کیا اور ناکہ پوائنٹ سے چند میٹر کے فاصلے پر اسے روک لیا۔
وہیںدوران چیکنگ مذکورہ کار کے ڈرائیور کے قبضے سے تقریباً 16.82 گرام ہیروئن اور 6 لاکھ 13 ہزار روپے کی نقدی برآمد ہوئی۔ دریں اثناءملزم ڈرائیور کی شناخت محمد اسلم ولد تیغ علی کے طور پر ہوئی ہے جومترا چک تحصیل ہیرا نگر ضلع کٹھوعہ کا رہائشی ہے۔اس موقع پر مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا اور پولیس نے ممنوعہ اشیاء، وزنی مشین اور منشیات کی رقم ضبط کر لی ہے۔تاہم گرفتار ملزم ایک بدنام زمانہ بین ریاستی منشیات سپلائی کرنے والا ہے اور اس سے قبل اسے پی ایس وجئے پور میں سال 2022 میں درج ایک این ڈی پی ایس کیس میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اس ضمن میںمزید تحقیقات جاری ہے۔