سابق فوجیوں،مقامی عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
اکھنوراکھنور سیکٹر میں سرحدی علاقے پر تعینات ہندوستانی فوج کے یونٹوں نے 25ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پر تحصیل کھوڑ کے تمام سابق فوجی کسانوں اور خاندانوں کو گورنمنٹ مڈل اسکول، بدھوال میں جمع کیا۔اس موقع پر سول انتظامیہ کے اسٹیک ہولڈرز، محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ بجلی، محکمہ زراعت اور دیہی محکمہ کے نمائندوں، گاو ¿ں کے سرپنچوں، پنچوں نے بھی تقریب کے دوران اپنی موجودگی کا اظہار کیا۔ اس فورم کو مقامی اکائیوں کے تجربہ کار نمائندوں اور سول انتظامیہ نے کاشتکاری سے متعلق اہم پہلوو ¿ں کو سامنے لانے کے لیے استعمال کیا جس میں زون میں پانی کی موجودہ حرکیات، پانی کی سطح میں کمی، چاول کی کاشت میں پانی کا زیادہ استعمال، فصلوں کے تنوع کی اہمیت، دھان کی کاشت اور سرکاری اسکیموں کے متبادل دستیاب ہیں۔وہیں مقامی لوگوں کی توجہ شہریوں کی شرکت اورپودوں کی تقسیم کے ذریعے شجرکاری، پانی کے استعمال کی اہمیت، ٹیوب ویلوں کے منصفانہ استعمال اور زمینوں کے انتظامات کی طرف مبذول کروائی گئی۔ روشن خیال سیشن کو خوب پذیرائی ملی اور اس میں سب کی حوصلہ افزا شرکت دیکھنے میں آئی۔