بھوپال کے بڑاتالاب سے ایک نوجوان اور لڑکی کی لاشیں برآمد

0
0

بھوپال، 24 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے شیامالا ہلز تھانہ علاقے میں واقع بڑا تالاب میں آج صبح ایک نوجوان اور ایک لڑکی کی لاشیں ملی ہیں، ان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بڑاتالاب کے بوٹ کلب کے قریب سیلفی پوائنٹ پر تالاب میں صبح ایک نوجوان اور لڑکی کی لاشیں دیکھی گئیں۔ یہ اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تالاب سے نکالیں اور بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لیے حمیدیہ اسپتال بھیج دی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں دونوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس ان کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا