سپریم کورٹ کا نیٹ یو جی 2024 کو منسوخ کرنے سے انکار

0
0

جانچ کے دوران ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہو کہ سوالیہ پرچہ عام کیا گیا تھا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے انڈر گریجویٹ میڈیکل اور دیگر کورسز میں داخلے کے لیے 5 مئی کو ہونے والے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (نیٹ یو جی) 2024 کو منسوخ کرنے سے پیر کو انکار کر دیا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے دوبارہ امتحان کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جانچ کے دوران ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہو کہ سوالیہ پرچہ عام کیا گیا تھا اور یہ بے ضابطگی امتحانات کا انعقاد کرنے والے ادارے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی نظامی ناکامی تھی۔
تاہم بنچ نے کہا کہ اگر تحقیقات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا پتہ چلنے پر کونسلنگ کا عمل مکمل ہونے کے باوجود کسی بھی مرحلے پر ایسے کسی بھی طالب علم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی امیدوار دھوکہ دہی میں ملوث پایا جاتا ہے یا اس کا فائدہ اٹھانے والا ہے اسے اندراج جاری رکھنے کے لیے کسی مخصوص حقوق کا دعویٰ کرنے کا حق نہیں ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا