بجٹ پیش ہوتے ہی اسٹاک مارکیٹ زبردست گراوٹ کے بعد بحال ہوگئی

0
0

یواین آئی

ممبئی؍؍وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے آج پارلیمنٹ میں موجودہ مالی سال کے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس کے تحت لانگ ٹرم کیپٹل گین ٹیکس کو 2.50 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کرنے کی تجویز کے بعد سینسیکس تقریباً 1200 پوائنٹس گرگیا۔ زراعت اور کنزیومر سیکٹر کو سپورٹ کے اعلان کی وجہ سے مارکیٹ آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس 117.89 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 80,384.19 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ دوپہر کے وقت کیپٹل گین ٹیکس کے تحت طویل مدتی کیپٹل گین کو 2.50 فیصد سے بڑھا کر12 فیصد کرنے کی تجویز کے بعد یہ تقریبا 1200 پوائنٹ لڑھک کر 79,224.32 پوائنٹ کے نچلے سطح تک آگیا تھا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی ٹریڈنگ کے دوران 24,074 پوائنٹس تک گر گیا لیکن بعد میں بحال ہوا اور اب 25.95 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 24,483.30 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔بجٹ میں زرعی شعبے کے لیے 1.52 لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے کے اعلان کے بعد زراعت سے متعلق اسٹاک میں 10 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر خزانہ کی جانب سے جھینگا فارمنگ اسکیم کے اعلان کے بعد ایپیکس فروزن فوڈز، اونتی فیڈز، واٹر بیس کے حصص میں آٹھ فیصد تک کا اضافہ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا