چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی بجٹ کا خیر مقدم کیا

0
0

کہایہ تعاون آندھرا پردیش کی تعمیر نو میں بہت آہم ثابت گا
یواین آئی

وجئے واڑہ؍؍آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو اور آئی ٹی اور ترقی انسانی وسائل کے وزیر نارا لوکیش نے منگل کے روز پیش کردہ مرکزی بجٹ کا خیرمقدم کیا اور آندھرپردیش کو فنڈز مختص کرنے پر وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا شکریہ ادا کیا۔اے پی کے وزیر اعلیٰ نے منگل کے روز سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر مرکزی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔
مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہا: "ہماری ریاست کی ضروریات کو تسلیم کرنے اور مالی سال 24-25 کے مرکزی بجٹ میں دارالحکومت، پولاورم، صنعتی نوڈس اور اے پی کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دینے کا شکریہ۔ مرکز کی طرف سے یہ تعاون آندھرا پردیش کی تعمیر نو میں بہت آہم ثابت گا۔ میں آپ کو اس ترقی پسند اور اعتماد ساز بجٹ کی پیشکش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”آئی ٹی کے وزیر نارا لوکیش نے کہا کہ آندھرا پردیش کے لیے نئے دور کا آغاز ہے اور وہ منگل کے روز یونین بجٹ میں مرکزی وزیر خزانہ کے اعلانات سے بے حد مسرور اور شکر گزار ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ آندھرا پردیش کے لوگوں کے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہماری جدوجہد کو تسلیم کیا گیا ہے اور صنعتی ترقی، انفراسٹرکچر، آبپاشی اور ایچ آر ڈی جیسے تمام اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے خصوصی اور جامع پیکیج فراہم کیا گیا ہے۔ میں امراوتی اور پولاورم کے لیے دیے گئے فراخدلانہ تعاون کا خاص ذکر کرنا چاہوں گا۔ آج کا دن نئی ریاست کی تاریخ میں جلی حروف میں لکھا جائے گا۔ یہ ہمارے خوابوں کی ریاست کی تعمیر کی سمت میں اجتماعی مارچ کا پہلا قدم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا