پراٹ، راجوری میں گریٹنگ کارڈ بنانے کا مقابلہ منعقد

0
0

فوج اور دیگر شرکاءنے کرگل جنگ کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
راجوریہندوستانی فوج نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، پراٹ کے طلباءکے لیے’گریٹنگ کارڈ بنانے کے مقابلے‘کا انعقاد کیا تاکہ کارگل جنگ کے دوران ہندوستانی فوجیوں کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کیا جاسکے اور نوجوان ذہنوں کی شخصیت کی نشوونما کے تخلیقی میدان میں حوصلہ افزائی کی جاسکے۔وہیںکرگل وجے دیوس کی یاد میںطلباءنے گریٹنگ کارڈ بنانے کے مقابلے میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور کاغذ پر خوبصورت ڈیزائن اور ڈرائنگ کے ذریعے اپنے جذبات اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔
اس مقابلے کا مقصد نوجوان ذہنوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ ہمارے بہادر سپاہیوں کے لیے اپنے احترام اور تعریف کا اظہار کریں۔دریں اثناءکرگل وجے دیوس سلور جوبلی کے تھیم کے ساتھ مقابلے نے طلباءکو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کیا اور اپنی ڈرائنگ کی مہارت کو فروغ دینے کا حوصلہ فراہم کیا۔ اس تقریب کو طلبائکی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔وہیں مقابلے میں 45طلباءنے حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا