پہاڑی بوائز ہاسٹل، راجوری میں ’اپنی آرمی کو جانیں ‘پر لیکچر کا انعقاد

0
0

‘ہندوستانی فوج کے کردار پر انٹرایکٹو اورسوال و جواب سیشن کا بھی ہوااہتمام
لازوال ڈیسک
راجوریہندوستانی فوج کے زیر اہتمام اپنی آرمی کو جانئے پروگرام پہاڑی بوائز ہاسٹل، راجوری میں منعقد ہوا۔اس موقع پر سول ملٹری تعلقات کو مضبوط بنانے اور ‘قوم کی تعمیر’ میں ہندوستانی فوج کے تعاون کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہاسٹل فیکلٹی کے 15 اراکین سمیت تقریباً 150 طلباءموجود تھے۔ وہیںنوجوانوں کو ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ میں فوج کے کردار کے بارے میں حوصلہ افزائی اور تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ فوج اور شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنا اس تقریب کا مقصدتھا، جس میں ہندوستانی فوج کی کامیابیوں، اقدار اور قربانیوں کو دکھایا گیا۔اس دوران نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے مقصد سے ‘ہندوستانی فوج کے کردار’ پر انٹرایکٹو اور ‘سوال و جواب’ سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا