زراعت اور متعلقہ شعبوں کے لیے 1.52 لاکھ کروڑ روپے

0
0

نئی دہلی 23 جولائی ( یو این آئی ) مالی سال 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں زراعت اور متعلقہ شعبوں کے لیے 1.52 لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے مرکزی بجٹ میں کہا کہ زراعت کے شعبے میں پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے 1.52 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 32 زرعی اور باغبانی والے علاقوں میں فصلوں کی 109 زیادہ پیداواری اور موسم دوست قسمیں کسانوں کو جاری کی جائیں گی۔ ملک بھر میں ایک کروڑ کسانوں کی سرٹیفیکیشن اور برانڈنگ کے ذریعے قدرتی کھیتی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
زراعت سے متعلق اسکیموں اور پروگراموں کو نافذ کرنے کے لیے 10 ہزار بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی ترقی اور بہبود کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا