اقوام متحدہ کے سربراہ نے بچوں کو انسانی اسمگلنگ سے بچانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا

0
0

اقوام متحدہ، 23 جولائی (یو این آئی) اقوام متحدہ (یو این) کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے 30 جولائی کو ہر سال منائے جانے والے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بچوں کو انسانی اسمگلنگ سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا۔
مسٹر گوٹیرس نے کہا "انسانی سمگلنگ ایک خوفناک جرم ہے جو ہمارے معاشروں میں سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو نشانہ بناتا ہے،” ۔ "انسانوں کی اسمگلنگ کے خلاف اس عالمی دن پر، ہم اپنے درمیان سب سے زیادہ کمزور بچوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔”
انہوں نے پیر کے روز کہا کہ اسمگلنگ کا شکار ہونے والوں میں ایک تہائی بچے ہیں، جنہیں "ناقابل بیان زیادتی” کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں جبری مشقت، دلہن کے طور پر فروخت یا مجرموں کے طور پر جرائم کرنے پر مجبور کیاجاناشامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا