ڈی ایل ایس اے گاندربل نے قانونی آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا

0
0

انصاف سب کا حق،قیدیوں کو ا ±ن کو حاصل قانونی حقوق پر تبادلہ خیال کیا
مختار احمد
گاندربلچیف جسٹس ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ اور ایگزیکٹو چیئرمین، جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس تاشی ربستان کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے ذیلی جیل دگنیہ بل، میں قیدیوں کے لیے قانونی آگاہی کا پروگرام کا انعقاد کیا اس پروگرام کا مقصد قیدیوں کو ان کے قانونی حقوق اور طریقہ کار سے آگاہ کرنا تھا۔یہ پروگرام امیت کمار گپتا، ممبر سکریٹری، جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی اور رتیش کمار دوبے، چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل اور نصرت علی حکاک، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل کی نگرانی میں ہوا۔تنویر اشرف، اسسٹنٹ ایل اے ڈی سی ، گاندربل، جو ایک قانونی ماہر ہیں، نے آگاہی فراہم کی اور شکوک و شبہات کو دور کیا نیز قیدیوں کو پلی بارگیننگ کے عمل اور فوائد کی وضاحت کی۔ قیدیوں کو ان کے بنیادی حقوق بشمول قانونی امداد، طبی سہولیات اور انسانی سلوک سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے انہیں ضمانت کی دفعات اور ٹرائل کے عمل کو تیز کرنے میں زیر سماعت جائزہ کمیٹیوں کے رول کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا