پیڈا، راجوری میں اگنیویر کے خواہشمندوں سے رہنمائی ملاقات

0
0

اگنیویر کے شوقین نوجوانوں کے لیے انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد بھی ہوا
لازوال ڈیسک
راجوری //پیڈا، راجوری کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں نے مسلح افواج میں شمولیت کی طرف بہت زیادہ جھکاو ¿ ظاہر کیا، تاہم اگنیویر اسکیم کے بارے میں رہنمائی اور آگاہی کا فقدان ان نوجوانوں کو مسلح افواج میں شمولیت کے قابل بنانے میں رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے۔ اس میٹنگ کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیم دینا تھا کہ وہ اگنیویر اسکیم کے ذریعے اپنا اندراج کرائیں۔ یہ تقریب علاقے کے نوجوانوں کی تربیت اور حوصلہ افزائی کے لیے آرمی کیمپ کی طرف سے ایک عمدہ اقدام تھا، اس طرح، ہندوستانی فوج اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔اس ایونٹ کو مزید دلفریب بنانے کے لیے، ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد اگنیویر کے شوقین نوجوانوں کے لیے ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ ایونٹ میں کل 60 نوجوان امیدواروں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا