بروسلز، 22 جولائی (یو این آئی) ناٹو کی ترجمان فرح دخل اللہ نے کہا کہ ناٹو کے 500,000 سے زیادہ فوجی اہلکار اس وقت ہائی الرٹ پر ہیں۔محترمہ فرح نے اتوار کے روز CNN سے بات کرتے ہوئے کہا "2014 کے بعد سے، ناٹو نے ہمارے اجتماعی دفاع میں سب سے اہم تبدیلی کی ہے۔ ہم نے سرد جنگ کے بعد سے سب سے زیادہ جامع دفاعی منصوبے بروئے کار لائے ہیں، اس وقت 500,000 سے زیادہ فوجی اہلکار ہائی الرٹ پر ہیں۔”
واضح رہے کہ بدھ کے روز جاری ہونے والے واشنگٹن سمٹ کی اعلامیہ میں ناٹو کے رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین ناٹو میں شمولیت کے لیے "ناقابل واپسی راہ” پر ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں روس کو الگ تھلگ کرنے، مشرقی جہت پر سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور یوکرین کے لیے فوجی امداد بڑھانے کے لیے ناٹو اتحاد کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔