سرینگر میں عالمی سطح کے گلوبل نوبل ایوارڈ سال 2024کی اعزازیتقریب منعقد

0
0

ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی اور ایم پی کھٹانہ نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا
لازوال ڈیسک
سرینگرجموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج انسانی حقوق کی ایک معروف تنظیم گلوبل ہیومن رائٹس ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ قومی اعزازی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے یہ تقریب ٹیگور ہال سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں ممبر پارلیمنٹ انجینئر غلام علی کھٹانہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تاہم پورے ہندوستان سے ایوارڈ یافتہ افراد کو زندگی کے مختلف شعبوں میں ان کی مثالی خدمات کے لئے اعزازات سے نوازا گیا۔دریں اثناءکلیدی اور خطبہ استقبالیہ ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ایچ آر رحمن نے دیا جبکہ کارروائی ٹرسٹ کے ایگزیکٹو پرمجیت سنگھ نے کی۔
اس موقع پر ایم پی انجینئر جی اے کھٹانہ نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کے تعاون کو سراہا۔وہیں اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جی ایچ آر ٹی کا اس سال کی تقریب کے لیے کشمیر کا انتخاب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے خود کچھ سالوں سے قومی سطح پر اس تنظیم کے کام کا مشاہدہ کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ وہ پورے ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ، سہولت کاری اور فروغ میں متاثر کن کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم سب مل کر ایک انصاف پسند معاشرہ بنا سکتے ہیں جہاں انسان حقوق اور انسانی وقار کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ شہرت کی حامل یہ تنظیم آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر میں اپنی سرگرمیوں میں کئی گنا اضافہ کرے گی۔واضح رہے اس موقع پر مہجبین غوثیہ، آفرین برکات، مسرت فاروق، سبرینہ یاسین، شاہدہ خانم، ایڈوکیٹ گفتار، ریاض احمد حجام، جنیدالسلام، ڈاکٹر یونس، سید عنایت مختار، غلام قادر بیدار، عدنان بشیر، زبیر ریشی، سجاد گاندربلی، ڈاکٹر یونس صوفی، سمیر عبداللہ، ابو نعیم اللہ، بابا،اعجاز، ابرامغل وغیرہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا