بی جے پی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کے سامنے بڑی رکاوٹ:انجینئر رشی کلم

0
0

کہاحالات ایسے ہو گئے ہیں کہ بی جے پی حکومت منصفانہ طریقے سے امتحان بھی نہیں لے سکتی
لازوال ڈیسک
جموںقومی ترجمان یوتھ این سی پی (ایس پی) اور تجربہ کار سماجی کارکن انجینئر رشی کلم نے اپنے ایک بیان میں نریندر مودی حکومت پر نیٹ یو جی سی سمیت قومی مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس نے پورے تعلیمی نظام کو ہاتھ میں لے لیا ہے۔این سی پی نیشنل یوتھ لیڈر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نوجوانوں کے مستقبل کے سامنے واحد سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تعلیم اور بچوں کا مستقبل لالچی اورنااہل لوگوں کے حوالے کرنے کی سیاسی ہٹ دھرمی اور تکبر نے پیپر لیک ہونے، امتحانات کی منسوخی، کیمپسز سے تعلیم کا غائب ہونا اور سیاسی غنڈہ گردی کو ہمارے تعلیمی نظام کی پہچان بنا دیا ہے۔ این سی پی لیڈر نے کہا حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ بی جے پی حکومت منصفانہ طریقے سے امتحان بھی نہیں لے سکتی۔انہوں نے کہاکہ آج بی جے پی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔ ملک کے با صلاحیت نوجوان بی جے پی کی بدعنوانی سے لڑنے میں اپنا قیمتی وقت اور توانائی ضائع کر رہے ہیں اور بے بس مودی جی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا