وکی کوشل ‘بیڈ نیوز’ کی شاندار شروعات دیکھ کر خوش

0
0

ممبئی، (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی فلم ‘بیڈ نیوز’ کی شاندار شروعات کو دیکھ کر خوش ہیں۔
آنند تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی ترپتی ڈمری، وکی کوشل اور ایمی ورک کی فلم ‘بیڈ نیوز’ 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ ‘بیڈ نیوز’ نے پہلے دن ہی ہندوستانی مارکیٹ میں 8 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے، وکی کوشل نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی اور مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔
وکی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ‘اس طرح کی محبت کے لیے ہم آپ کی مہربانی کا شکریہ’ کہنا چاہیں گے۔ ابھی اپنے ٹکٹ بک کریں! بیڈ نیوز آپ کے آس پاس کے تھیٹرز میں چل رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا