سری نگر،21جولائی(یو این آئی) جنوبی کشمیر کے بارسو اونتی پورہ میں اتوار کی صبح پیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں مقامی نوجوان جاں بحق جبکہ ساتھی شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار اعلیٰ الصبح بارسو اونتی پورہ کے نزدیک لوڈ کیرئیر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عاقب احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکن نور پورہ ترال کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی کی پہچان فیاض احمد گنائی کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔