خان     محمد

0
0
امان ذخیروی، ذخیرہ، جموئی، بہار، الہند
ابو کی آنکھوں کا تارہ
میں امی کا راج دلارا

چاند نگر سے آیا ہوں میں
سب کے من کو بھایا ہوں میں
آسمان میں بسنے والے
تاروں کا ہمسایا ہوں میں

قدرت کا ہوں اک اشارہ
میں امی کا راج دلارا

کالے کالے بال ہیں میرے
پھولے پھولے گال ہیں میرے
کجراری آنکھیں ہیں میری
یہ سندر احوال ہیں میرے

دکھتا بھی ہوں پیارا پیارا
میں امی کا راج دلارا

خان محمد نام ہے میرا
سونا جگنا کام ہے میرا
گھر میں بھی اور گھر سے باہر
چرچہ صبح و شام ہے میرا

جس نے دیکھا مجھے پکارا
میں امی کا راج دلارا

امی خوب سجاتی مجھ کو
دولہا روز بناتی مجھ کو
لال، گلابی اور سنہرے
کپڑے بھی پہناتی مجھ کو

ایسے ہی دن کٹتا سارا
میں امی کا راج دلارا

شہزادہ بن کر رہتا ہوں
یوں سب کے دل میں بستا ہوں
مجھ پر کوئی روک نہیں ہے
جو چاہے وہ کر سکتا ہوں

چلتا سب پر راج ہمارا
میں امی کا راج دلارا

انس ہیں میرے بڑکے بھیا
اور التمش منجھلے بھیا
اور مرا اک بھائی آئے
کہے جو مجھ کو چھٹکے بھیا

مل کر چاروں کریں گزارا
میں امی کا راج دلارا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا