ہندواڑہ پولیس نے فیس بک فراڈ کیس میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا

0
0

ملزمان فیس بک پر لڑکی کے طور پر پیش آکر لوگوں کو دھوکہ دے رہے تھے
زبیر احمد
کپواڑہ// ہندواڑہ پولیس نے فیس بک فراڈ کیس میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق، پولیس سٹیشن ولگام کو فیس بک پر ہنی ٹریپ © © © کے ذریعے دھوکہ دہی اور پیسے ہتھیانے کے بارے میں ایک درخواست موصول ہوئی۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن ولگام میں ایف آئی آر نمبر 43/2024 کے تحت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔وہیںتحقیقات کے دوران، تین افراد کو اس جرم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا جنہوں نے ایک جعلی فیس بک اکا ¶نٹ بنایا تھا۔ یہ تینوں افراد لڑکی کے طور پر پیش آ کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔ ان کی شناخت فردوس احمد تانترے ولد محمد شفیع تانترے، دانش احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ اور علیان احمد بٹ ولد عاشق حسین بٹ کے طور پر ہوئی، جو کہ ڈوہمہ ولگام کے رہائشی ہیں۔ تاہم ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے ہیں۔یاد رہے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔اس ضمن میں پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دھوکہ بازوںفراڈ کرنے والوں کے جال میں نہ پھنسیں اور نامعلوم افراد کے ساتھ اپنی ذاتی تفصیلات شیئر نہ کریں۔دریں اثناء عام لوگوں نے پولیس ہندواڑہ کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا