لوگوں کو چھوٹے خاندان کے اصول اپنانے کے فوائد سے آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہعالمی یوم آبادی کے حوالے سے جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر اور چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈا ڈاکٹر اوم کمار کی ہدایت اور بلاک میڈیکل آفیسر ٹھاٹھری ڈاکٹر شفقت جاوید زرگر کی قابل رہنمائی پر کاہرہ زون کے مختلف علاقوں میں آئی یو سی ڈی انسرشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 37 سے زائد آئی یو سی ڈیز کو کامیابی سے داخل کیا گیا اور مانع حمل ادویات بھی تقسیم کی گئیں اور ساتھ ہی علاقے کے مستحقین کو لیکچر دے کر خاندانی منصوبہ بندی کے مختلف طریقوں کو اپنی ضروریات، انتخاب اور زرخیزی کی مناسبت سے اپناتے ہوئے صحت مند طرز زندگی اپنانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
دریں اثناءجاری مہم کے دوران، بلاک ٹھاٹھری کے ہیلتھ سٹاف نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی کے لیے پسند کی ٹوکری، کمیونٹی میں مانع حمل ادویات کی تقسیم اور کلائنٹس کی پری رجسٹریشن کے بارے میں مشاورتی سیشن فراہم کیے تھے۔
اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے بی ایم اوٹھاٹھری ڈاکٹر شفقت جاوید زرگر نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد لوگوں کو چھوٹے خاندان کے اصول اپنانے کے فوائد سے آگاہ کرنا، چھوٹے خاندانوں کے بچوں کی بہتر پرورش اور معیاری تعلیم کو ممکن بنانا اور خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس اقدام کا مقصد ذمہ دارانہ اور پائیدار آبادی میں اضافے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ورلڈ پاپلولیشن فورنائٹ کمپین: بلاک ٹھاٹھری میں آئی یو سی ڈی انسرشن کیمپ کا انعقاد