آئی آئی ایم جموں نے بلونت ٹھاکر کو اعزاز سے نوازا

0
0

پروفیسر بی ایس سہائے نے آئی آئی ایم میں تھیٹر متعارف کرانے کی خواہش ظاہر کی
لازوال ڈیسک
جموںنٹرنگ کے ڈائریکٹر پدم شری بلونت ٹھاکر کو آج یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں نے آئی آئی ایم کیمپس کے شاندار آڈیٹوریم میں پی ایچ ڈی، ایم بی اے اور ای ایم بی اے کے اورینٹیشن پروگرام کے دوران ان کے نئے ڈرامے ‘نئے یُگ کی ناری’ کی شاندار پیش کش کے لیے اعزاز سے نوازا۔واضح رہے یہ اعزاز ڈائریکٹر آئی آئی ایم پروفیسر بی ایس سہائے نے دیا جنہوں نے بلونت ٹھاکر اور ان کی ٹیم نٹرنگ کے اختراعی کام کی تعریف کی اور آئی آئی ایم جموں کو دنیا کے بہترین بزنس اسکولوں میں سے ایک کے طور پر مقام دلانے کے مقصد سے آئی آئی ایم میں تھیٹر متعارف کرانے کی خواہش ظاہر کی۔ وہیںتھیٹر کو شخصیت کو تبدیل کرنے میں جادوئی قرار دیتے ہوئے، انہوں نے طلباءکے اعتماد اور مواصلات کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اس میڈیم کو استعمال کرنے کی خواہش کی۔ اس سے پہلے بلونت ٹھاکر کے شاندار تھیٹر سفر کی نمائش کرنے والی ایک اے وی کی نمائش ہوئی ۔واضح رہے ہندوستانی تھیٹر کے جادوگر کے طور پر مشہور، بلونت ٹھاکر کے پاس دنیا بھر میں بطور ڈائریکٹر 350 قومی/بین الاقوامی شرکت کے ساتھ 6000 سے زیادہ شوز کو ڈیزائن اور ہدایت کاری کا ریکارڈ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا