نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) سابق خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا کو امریکہ میں ہندوستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ مسٹر کواترا جلد ہی چارج سنبھالیں گے۔
انڈین فارن سروس کے 1988 بیچ کے افسر مسٹر ونے موہن کواترا 14 جولائی کو خارجہ سکریٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ ان کی جگہ ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر رہے ، مسٹر وکرم مستری کو نیا خارجہ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔