منور آباد میں بھیانک آتشزدگی، تین گاڑیاں اور ورکشاپ خاکستر

0
0

سری نگر،18جولائی(یو این آئی)جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے منور آباد میں ورکشاپ سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے ورکشاپ کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی اس واردات میں تین گاڑیاں اور قیمتی سامان خاکستر ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر کے منور آباد علاقے میں قائم ورکشاپ سے جمعرات کی دوپہر آگ نمودار ہوئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین گاڑیاں اور ورکشاپ خاکستر ہوا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ایک بجے کے قریب جوںہی ورکشاپ سے آگ نمودار ہوئی تو آگ بجھانے والا عملہ جائے موقع پر پہنچا۔
انہوں نے کہاکہ آگ کی اس واردات میں عادل موٹرس اور منظور موٹرس کے ورکشاپ کو نقصان پہنچا ہے۔
ان کے مطابق ورکشاپ میں موجود قیمتی سازو سامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا